15 مئی 2013 - 19:30
بعث پارٹی عراق میں دھشتگردانہ حملوں کی ذمہ دار

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کالعدم بعث پارٹی کو ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق نوری مالکی نے آج ایک پریس کانفرنس میں عراق میں دہشت گردانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کالعدم بعث پارٹی کے افراد کو ان حملوں کا اصل ذمہ دار قرار دیا اور کہا  کہ عراق میں ہر روز جو دہشت گردی ہو رہی ہے وہ قبائلی کینے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے عراقی عوام کو زندہ اجتماعی قبروں میں دفن کیا تھا، ان کے حامی آج بھی بازاروں، مساجد اور سڑکوں پر کار بم دھماکے کر کے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں اور قاتل اور دہشت گرد بعثیوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲